بھارتی دباؤ پرکابل میں یومِ یکجہتی کشمیر کی تقریب منسوخ

      بھارتی دباؤ پرکابل میں یومِ یکجہتی کشمیر کی تقریب منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے کی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب منسوخ کروادی گئی۔کابل کے مقامی ہوٹل میں آج پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے تقریب منعقد کرائی جارہی تھی جسے اب منسوخ کرادیا گیا ہے۔ ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تقریب سکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کی گئی ہے، تاہم ذرائع کے مطابق تقریب کو بھارتی دباؤ پرافغان حکام نے منسوخ کرایا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر تقریب کی منسوخی کا علم ہے اور یہ معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھا رہے ہیں۔
تقریب منسوخ

مزید :

صفحہ اول -