ایف بی آر ٹیم آئی ایم ایف وفد کو قائل کرنے میں ناکام، ٹیکس اہداف میں کمی کا مطالبہ مسترد

      ایف بی آر ٹیم آئی ایم ایف وفد کو قائل کرنے میں ناکام، ٹیکس اہداف میں کمی ...

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) آئی ایم ایف اور ایف بی آرکے درمیان ٹیکس وصولیوں کا ہدف کم کرنے پر اتفاق نہ ہو سکا۔پیر کے روز آئی ایم ایف کے جائزہ مشن سے مذاکرات میں ایف بی آر نے ٹیکس اہداف میں کمی کا مطالبہ کیا تھا لیکن گزشتہ روزمذاکرات میں ایف بی آر کی ٹیم آئی ایم ایف کے وفد کو قائل کرنے میں ناکام رہی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مزید ٹیکس لگا کر ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کرنے پر بضد ہے جبکہ ایف بی آر کا مؤقف ہے کہ مزید ٹیکس لگانے یا درآمدات بڑھانے سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگا۔آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں ایف بی آر پہلے ہی 300 ارب کی کمی کرچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر چاہتا ہے کہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4800 ارب روپے تک مقرر کیا جائے، اس وقت ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5250 ارب روپے ہے۔

آئی ایم ایف

مزید : صفحہ اول