پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل، تحریک آزادی کشمیر تحریک تکمیل پاکستان ہے: شہباز شریف

  پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل، تحریک آزادی کشمیر تحریک تکمیل پاکستان ہے: ...

  



لندن (آئی این پی) صدر مسلم لیگ (ن)شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان کشمیر اور کشمیریوں کے بغیر نامکمل ہے کشمیریوں نے پاکستان بننے سے بھی پہلے پاکستان کے حق میں فیصلہ دے دیا تھا،کشمیری پاکستانیوں سے بھی پہلے پاکستانی ہیں، ان کی جرات، بہادری اور قربانی تاریخ کا روشن باب ہے چھ ماہ سے بالخصوص کشمیری بھارتی درندگی، جبروظلمت کا مردانہ وار مقابلہ کررہے ہیں، تحریک آزادی کشمیر تحریک تکمیل پاکستان ہے، یوم یک جہتی کشمیر منانے کا سلسلہ میر ی تجویز پر ہوا،نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں اسے ایک قومی دن اور کشمیریوں سے محبت وفا کی تاریخ میں بدل دیا یوم یک جہتی کشمیر کا مطلب یہ ہے کہ کشمیر کاز پر ہم سب ایک ہیں۔ یہ بات انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پراپنے ایک پیغام میں کہی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی یوم یک جہتی کشمیر بھرپور انداز سے منانے کی اپیل کردی اور کہاکہ پارٹی وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے بھرپور یک جہتی کا اظہار کریں کشمیریوں سے یک جہتی کے اظہار کے لئے خصوصی تقاریب کے انعقاد کی ہدایت بھی کی۔

شہباز شریف

مزید : صفحہ اول