نواز شریف کی طبی رپورٹس کا جائزہ لینے کیلئے حکومتی میڈیکل بورڈ نے سر جوڑ لئے

      نواز شریف کی طبی رپورٹس کا جائزہ لینے کیلئے حکومتی میڈیکل بورڈ نے سر جوڑ ...

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے کیلئے سر جوڑ لئے ہیں۔پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر محمود ایاز، ڈاکٹر کامران خالد چیمہ، ڈاکٹر عارف ندیم، ڈاکٹر فائزہ بشیر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر خدیجہ عرفان، ڈاکٹر ثوبیہ قاضی، ڈاکٹر طاہر شمسی، ڈاکٹر مونا عزیز اور ڈاکٹر فاطمہ خانم بھی اس کا حصہ ہیں۔میڈیکل بورڈ نواز شریف کی رپورٹس پر روزانہ اجلاس کرکے فیصلہ کرے گا۔

نواز شریف کی طبی رپورٹس

مزید : صفحہ اول