امریکہ نے بارودی سرنگوں پر عائد پابندی اٹھالی، یورپی یونین کی شدید مذمت

  امریکہ نے بارودی سرنگوں پر عائد پابندی اٹھالی، یورپی یونین کی شدید مذمت

  



برسلز(مانیٹرمگ ڈیسک)یورپی یونین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بارودی سرنگوں کے استعمال پر عائد پابندی اٹھانے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل نے اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارودی سرنگوں کا استعمال چاہے جو بھی کرے، کسی بھی جگہ اور کسی بھی موقع پر کرے ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔جوزف بوریل نے کہاکہ امریکی حکومت کی جانب سے جان لیوا بارودی سرنگوں کے خلاف ان عالمی اصولوں کو نظر انداز کیا گیا ہے جن کی وجہ سے گذشتہ 20 برسوں میں ہزاروں افراد کی زندگیاں محفوظ ہوئیں۔یورپی یونین کے رہنما نے کہا کہ تباہ کن بارودی سرنگوں سے متاثر ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکا باردوی سرنگوں کی صفائی کی مہم میں ہمارا اہم اتحادی ہے لیکن امریکی پالیسی میں تبدیلی کے باعث مہم پر اس کے منفی اثرات پڑیں گے۔

بارودی سرنگ معاملہ

مزید : صفحہ اول