پاکستان پرکشش ملک، سرمایہ کاری پر غورکررہے ہیں، کینیڈین ہائی کمشنر

پاکستان پرکشش ملک، سرمایہ کاری پر غورکررہے ہیں، کینیڈین ہائی کمشنر

  



اسلام آباد(آئی این پی)کینیڈین ہائی کمشنر نے وزیر توانائی عمرایوب سے ملاقات میں جنریشن ایکسپنشن پروگرام کو زبردست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پرغور کررہے ہیں۔منگل کووزیر توانائی عمرایوب سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات کی اور توانائی شعبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ انٹگریٹڈجنریشن ایکسپنشن پروگرام کوحتمی شکل دی جارہی ہے، پروگرام سے بجلی کی طلب و رسدکی ضروریات کوریگولیٹ کرنے میں مددملے گی۔ مستقبل میں توانائی ضروریات کیلئے سستی بجلی کے پلانٹس لگائے جائیں گے، 2030تک متبادل ذرائع سے80فیصد بجلی پیدا کی جائے گی۔

کینیڈین ہائی کمشنر

مزید : صفحہ اول