بھارت کشمیری عوام کو حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتا: فردوس عاشق

بھارت کشمیری عوام کو حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتا: فردوس عاشق

  



اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، بھارت کشمیری عوام کو حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرح ہم سب کشمیریوں کی آواز بنیں گے، کشمیریوں کے دکھ درد اور حقوق کیلئے ہم ان کے ساتھ ہیں، 22کروڑ پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کا نگہبان اور پاسبان ہے، عالمی برادری مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مختلف پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ ملائیشیا سے نہ صرف تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا بلکہ ہمیں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی میں مدد ملے گی۔

فردوس عاشق اعوان

مزید : صفحہ اول