نئی گج ڈیم تعمیر کیس، چیف جسٹس گلزار احمدکی کیس سننے سے معذرت

  نئی گج ڈیم تعمیر کیس، چیف جسٹس گلزار احمدکی کیس سننے سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ میں نئی گج ڈیم کی تعمیر کا کیس، چیف جسٹس گلزار احمد نے کیس سماعت سننے سے معذرت کر لی ، منگل کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان میں نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے نئی گج ڈیم کی تعمیر کا کیس سننے سے معذرت کر لی۔ چیف جسٹس نے ذاتی وجوہات کی بنا پر مقدمہ سننے سے معذرت کی۔ بعد ازاں چیف جسٹس کے انکار سے بنچ ٹوٹ گیا اور سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔
معذرت

مزید :

صفحہ اول -