حکومت جلد بساط لپیٹ کر شہر خاموشاں میں جا بسے گی

        حکومت جلد بساط لپیٹ کر شہر خاموشاں میں جا بسے گی

  



مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا کہ حکومت کا چل چلاؤ شروع ہو چکا ہے بہت جلد حکومت اپنی بساط لپیٹ کر شہر خاموشاں میں جا بسے گی۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے۔چند روز میں حکومت اور ان کے اتحادیوں کے مابین سرد جنگ شروع ہوجائے گی پھر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔حکومت اپنے اتحادیوں کو منانے میں بری طرح ناکام ہو گی۔کیونکہ آج تک انہوں نے اپنے اتحادیوں سے بھی وعدوں کی پاسداری نہیں کی تو اس غریب عوام کے ساتھ کیا کرے گی۔

راجہ ظفر الحق

مزید : صفحہ اول