حکومت اپنی ساکھ کھوچکی،اتحادی آج غلطی پرپشیمان ہیں

حکومت اپنی ساکھ کھوچکی،اتحادی آج غلطی پرپشیمان ہیں

  



پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ حکومت اپنی ساکھ کھو چکی ہے اسی لیے وہ اتحادیوں کو منانے میں بھی ناکام ہو جائے گی۔یہ بات انہوں نے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے اتحادیوں سے جو وعدے کیے تھے وہ آج تک وفا نہ ہو سکے جس کے باعث ان کے اتحادی آج اپنی غلطی پرپشیمان ہیں اور بہت جلد انہیں اپنی غلطی کا احساس ہو جائے گا۔حکومت کے اتحادی پہلے سے زیادہ سمجھ دار ہو گئے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ اس حکومت کے ساتھ ہاتھ ملا کر انہوں نے بہت غلطی کی ہے۔

سینیٹر شیری رحمن

مزید : صفحہ اول