حکومت نے ملک کا جنازہ نکال دیا،اتحادیوں کو ندامت کا سامنا

حکومت نے ملک کا جنازہ نکال دیا،اتحادیوں کو ندامت کا سامنا

  



جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء لیاقت بلوچ نے حکومت کو مشورہ دیا کے حکومت وقت کا ضیاع کیے بغیر اسی برس الیکشن کااعلان کر دے کیونکہ ان کے اتحادی آہستہ آہستہ پسِ پشت جا رہے ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈیڑھ برس میں جس طرح ملک کا جنازہ نکالا ہے اس کے بعد ان کے اتحادیوں کو بھی شدید ندامت ہو رہی ہے۔حکومت کے اتحادی حکومت کے بس میں نہیں رہے اور اگر اتحادی بس میں نہیں ہیں تو پھر ملک کی باگ دوڑ کون سنبھالے گا۔جن اتحادیوں کے سر پر آج حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے بہت جلد ان کی آنکھ ان کے اتحادیوں کے بغیر کھل جائے گی۔

لیاقت بلوچ

مزید : صفحہ اول