حکومت نے عوام کیساتھ ساتھ اتحادیوں کو بھی تگنی کا ناچ نچوا دیا

  حکومت نے عوام کیساتھ ساتھ اتحادیوں کو بھی تگنی کا ناچ نچوا دیا

  



اے این پی کے مرکزی رہنماء غلام احمد بلور نے کہا کہ حکومت کے اتحادی بکھر رہے ہیں اور بہت جلد حکومت کا تختہ بھی الٹ جائے گا۔وہ یہ بات ایشو آف دی ڈے میں کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ان ڈیڑھ سالوں میں عوام کے ساتھ اپنے اتحادیوں کو بھی تگنی کا ناچ نچوا دیا ہے لہٰذا میرا خیال ہے کہ حکومت کو اپنا بوریا بستر گول کر لینا چاہیے۔کیونکہ ان کے اتحادی آج حکومت گرانے کی پوزیشن میں ہیں ہو سکتا ہے کہ بہت جلد عوام اس حکومت کے جانے سے متعلق اچھی خبر سنے۔

غلام احمد بلور

مزید : صفحہ اول