حکومت وعدے پورے کرے تاکہ اتحادی ساتھ کھڑے ہوسکیں

حکومت وعدے پورے کرے تاکہ اتحادی ساتھ کھڑے ہوسکیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماء فیصل سبزواری نے کہا کہ حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرے تا کہ آنیوالے وقت میں انکے اتحادی ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے الیکشن سے قبل جو وعدے کیے تھے ان کو پایہ تکمیل تک پہنچائے اور اپنے اتحادیوں کے تعاون سے ملک کی باگ دوڑ سنبھالے رکھے وگرنا حکومت کے اتحادی ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے اور کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔
فیصل سبزواری

مزید :

صفحہ اول -