بہت جلد حکومتی اتحادی ہمارے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر ہوں گے

بہت جلد حکومتی اتحادی ہمارے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر ہوں گے

  



تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہا کہ گھر میں بھی اختلاف ہو جاتے ہیں اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ انسان اپنا گھر چھوڑ دے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا ہمارے اتحادی آج بھی ہمارے ساتھ ہیں اور کوئی مسئلہ نہیں معاملات حل ہو جائیں گے۔ہمیں امید ہے کہ بہت جلد ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر ہوں گے۔ان کا کہناتھا کہ حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ ہے اور ان کے اتحادی بھی حکومت کے ساتھ ہیں چند سازش پسند عناصر ہمیں آپس میں لڑوانا چاہتے ہیں۔اگر کوئی چھوٹا موٹا مسئلہ ہے بھی تو وہ حل کر لیا جائے گا۔

جہانگیر ترین

مزید : صفحہ اول