ایم ایس داتا دربار ہسپتال کی ڈاکٹروں کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ بارآمد

ایم ایس داتا دربار ہسپتال کی ڈاکٹروں کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ بارآمد

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)کرونا وائرس کے حوالے سے وکلا کی آگاہی کیلئے ایم ایس داتا دربار ہسپتال ڈاکٹر عبدالحمید کی ڈاکٹرز کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ بارآمد،سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار فیاض رانجھا نے ڈاکٹرز کے وفد کا استقبال کیا۔ایم ایس داتا دربار ہسپتال اور ڈاکٹرز کی جانب سے وکلا میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ ایم ایس داتا دربار کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ آنے کا مقصد وکلا ء میں کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا ہے،کرونا وائرس ایسی بیماری ہے جس کا علاج نہیں ہے،سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار فیاض رانجھا نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ بارکا دورہ کرنے پران کا شکر گزار ہوں،ہائیکورٹ میں روزنہ 20 ہزار افراد مقدمات کی سماعت کے لئے آتے ہیں،یہ آگاہی مہم اور سائلین دونوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

بار آمد

مزید : صفحہ آخر