سپرنٹنڈنگ انجینئر کاگریڈ 20 میں ترقی نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

سپرنٹنڈنگ انجینئر کاگریڈ 20 میں ترقی نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)کمیونی کیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنگ انجینئر نے گریڈ 20 میں ترقی نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے۔ درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب اورچیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔سپرنٹنڈنگ انجینئر عبدالخالق نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ محکمہ نے امتیازی سلوک کرتے ہوئے 2016ء میں جونیئر آفیسر کو ترقی دے دی،لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود درخواست گزار کو بھی پرفارماپروموشن نہیں دی گئی۔اکتوبر 2020ء میں ریٹائرمنٹ سے پہلے گریڈ 20 میں ترقی دینے کا حکم دیا جائے۔

ترقی

مزید : صفحہ آخر