پروفیسر ڈاکٹر اقرارخان کو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا وائس چانسلر تعینات کرنے کاحکم

پروفیسر ڈاکٹر اقرارخان کو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا وائس چانسلر تعینات ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پروفیسر ڈاکٹر اقرارخان کو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا وائس چانسلر تعینات کرنے کاحکم جاری کر دیا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے یہ حکم پروفیسر ڈاکٹر اقرار خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے جاری کیا،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاتھاکہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے سرچ کمیٹی نے کارروائی کی، میرٹ لسٹ میں درخواست گزار پہلے نمبر پرتھا، سرچ کمیٹی نے اس کے باوجود انہیں وائس چانسلرکے عہدہ کے لئے نظر انداز کردیا۔

وائس چانسلر

مزید : صفحہ آخر