لڑکی کا اغوا،بداخلاقی، ملزموں کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پرنوٹس جاری

لڑکی کا اغوا،بداخلاقی، ملزموں کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پرنوٹس ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے لڑکی کو اغواء کرکے بداخلاقی کانشانہ بنانے کے مقدمہ کے ملزموں کی ضمانت منسوخی کے لئے دائر درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے ملزموں اور متعلقہ حکام سے 12 فروری تک جواب طلب کرلیا۔لڑکی کے والد بشیر احمد کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ملزمان قمر رسول، رشید اور تنویر اس کی بیٹی کو زبردستی اغواء کرکے لے گئے، تینوں نے بیٹی کے ساتھ زبردستی بداخلاقی کی، سیشن کورٹ نے خلاف قانون ملزمان کی ضمانت منظور کی، ملزموں کے خلاف سنگین اور ناقابل ضمانت دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے،ملزموں کی ضمانت خارج کرکے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا جائے۔

لڑکی اغوا

مزید : صفحہ آخر