ڈی پی او آفس ساہیوال کرپشن کیس،ملزمان کے ریمانڈ میں 18 فروری تک توسیع

ڈی پی او آفس ساہیوال کرپشن کیس،ملزمان کے ریمانڈ میں 18 فروری تک توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ڈی پی او آفس ساہیوال 360 ملین کرپشن سکینڈل کیس میں ملزمان عارف حسین سمیت دیگرملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 فروری تک توسیع کردی،نیب کے پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ ڈی پی او آفس ساہیوال میں 360 ملین فنڈز کی خورد برد ہوئی،ملزمان نے جعلی واؤچرز کے ذریعے پولیس فنڈز میں خوردبرد کی، ملزم احمد سعید اور شفیق احمد کلرک اور اکاؤنٹنٹ کے طور پر کام کر رہے تھے، اس کیس کے دیگر ملزمان میں محمد شفیق، توحیر خان، احمد سعید اور محمد علی شامل ہیں۔

ڈی پی او

مزید : صفحہ آخر