ججزغیر ضروری تاریخیں دینے سے اجتناب کریں، چیف جسٹس ہائیکورٹ

      ججزغیر ضروری تاریخیں دینے سے اجتناب کریں، چیف جسٹس ہائیکورٹ

  



لاہور(نامہ نگار)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے کہاہے کہ ججز جلد اور معیار انصاف کی فراہمی کے لئے بھرپور محنت کریں اور غیر ضروری تاریخیں دینے سے اجتناب کریں،سائلین، وکلاء اور ججوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت سے فنڈز مانگے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ لاہور میں اپنی مدد آپ کے تحت بنائے گئے کیس مینجمنٹ سسٹم، ایس ایم ایس سسٹم اور ای لائبریری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ویب سائٹ اور ایس ایم ایس کے ذریعے مقدمات کی معلومات کی فراہمی سے سائلین اور وکلاء کو سہولت ہوگی، اس بہترین سسٹم کی فراہمی پر سیشن کورٹ اور پی آئی ٹی بی کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

چیف جسٹس

مزید : صفحہ آخر