ٹائم سکیل پروموشن سے متعلق نوٹیفکیشن میں ترمیم کیخلاف درخواست دائر

ٹائم سکیل پروموشن سے متعلق نوٹیفکیشن میں ترمیم کیخلاف درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)ٹائم سکیل پروموشن سے متعلق نوٹیفکیشن میں ترمیم سے پنجاب کے سینکڑوں سرکاری افسروں کوترقی سے محروم کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔اس سلسلے میں مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے غیر قانونی طور پر ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،ایک ہی پوسٹ پر دس سال سے زائد سروس والے سیکڑوں سرکاری افسروں کو ٹائم سکیل پروموشن سے محروم کردیا گیا۔
پروموشن

مزید :

صفحہ آخر -