فراڈ کیس، 2 ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع

فراڈ کیس، 2 ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے جعلی بینک کے ذریعے شہریوں سے 52 ملین روپے کے فراڈ سکینڈل میں ملوث 2ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں دوبارہ 18 فروری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے۔گزشتہ روز جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر نیب نے ملزمان حامد رسول اور محمد عارف خان کوعدالت میں پیش کیا،نیب کے پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے ابھی مزید تفتیش کرنا باقی ہے،ملزمان میانوالی میں یو بی ایل کی برانچ میں ملازم تھے، ملزمان نے متوازی بنک قائم کرکے لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا، ملزمان لوگوں سے پیسے وصول کرتے اور جعلی رسیدیں جاری کرتے تھے۔

فراڈ

مزید : صفحہ آخر