پنڈی ٹیسٹ، دیشی وفد کا سکیورٹی پر اظہار اطمینان، ٹائیگر کی آمد آج قومی ٹیم پریکٹس میں مگن

پنڈی ٹیسٹ، دیشی وفد کا سکیورٹی پر اظہار اطمینان، ٹائیگر کی آمد آج قومی ٹیم ...

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7سے 11فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم (آج)بدھ کو اسلام آباد پہنچے گی اور (کل)جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کریگی۔دوسری جانب قومی ٹیم نے منگل کوراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی، پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن 2 گھنٹے تک جاری رہا۔پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں نے بولنگ بیٹنگ اور فیلڈنگ پر پر بھرپور توجہ دی۔ چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق پریکٹس سیشن کے دوران گراؤنڈ میں موجود ہے۔قومی ٹیم (آج)بدھ کو بھی راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کریگی۔جمعرات کو صبح 10 بجے پنڈی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے پریکٹس سیشن کا آغاز ہوگا،دوپہر 12 بجے دونوں ٹیموں کے کپتان پری سیریز میڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے،پری سیریز میڈیا کانفرنس کے بعد دونوں کپتان سیریز کی ٹرافی کے فوٹو شوٹ میں شریک ہوں گے۔سات فروری کو صبح ساڑھے نو بجے ٹاس ہوگا اور صبح 10 بجی: میچ کا آغاز ہوگا۔ علاوہ ازیں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سیکورٹی وفد کے 3ارکان اسلام آباد پہنچ گئے،3رکنی سیکورٹی وفد نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ سکیورٹی وفد کو اور اعلیٰ فوجی حکام اور پولیس نے بریفنگ دی۔پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بنگلہ دیشی سکیورٹی وفد کو فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی۔تفصیلات کے مطابق منگل کو بنگلہ دیش کا سیکورٹی وفد عارف حسین کی سربراہی میں دوحہ سے اسلام آباد پہنچا،سیکورٹی ٹیم پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔سکیورٹی وفد نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔سکیورٹی وفد کو اور اعلیٰ فوجی کے حکام اور پولیس نے بریفنگ دی۔پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بنگالی سکیورٹی وفد کو فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی،وفد نے سکیورٹی پراظہار انتظامات پراظہار اطمینان کیا۔

ریلوے سگنل کرپشن کیس

مزید : صفحہ آخر