چنگ چی،آٹو رکشہ پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری

چنگ چی،آٹو رکشہ پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عوامی رکشہ یونین،چنگ چی اور آٹو رکشوں پر پابندی کے لئے درخواست پرصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ، سیکرٹری اور ڈی جی ایکسائز اور تحفظ ماحول ایجنسی سے 7 اپریل کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں،عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے تفصیلی رپورٹ اور جواب بھی طلب کر لیا ہے،جسٹس علی باقر نجفی نے بلال ریاض شیخ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ ملک بھر میں چنگ چی اور آٹو رکشے عوام کیلئے انتہائی خطرناک بن چکے ہیں۔ ایل پی جی سلنڈرز از خود ایک خطرناک ہتھیار ہیں۔ فٹنس سرٹیفیکیٹس جاری ہونے تک رکشوں کو بند کیاجائے۔

رکشے،پابندی

مزید : صفحہ آخر