ہنجروال،بے روزگار نے اورنج ٹرین پل سے کود کر خود کشی کر لی

ہنجروال،بے روزگار نے اورنج ٹرین پل سے کود کر خود کشی کر لی

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)ہنجروال کے علاقہ میں 45 سالہ شخص نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر اورنج ٹرین پل سے کود کر خود کشی کر لی۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ شخص نے بیروزگاری سے تنگ آ کر ملتان روڈ پر واقع اورنج ٹرین کے پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔متوفی کی شناخت تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد تنویر کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

خود کشی

مزید : صفحہ آخر