پاک بنگلہ دیش راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے ٹکٹوں کی فروختشروع

  پاک بنگلہ دیش راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے ٹکٹوں کی فروختشروع

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہے پی سی بی حکام کے مطابق شائقین کرکٹ 7 سے 11فروری تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کیلے ٹکٹیں ٹی سی ایس کے ایکسپریس سنٹر سے خرید سکتے ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی کے ایکسپریس سنٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت منگل کی دوپہر 2 بجے سے شروع ہوئی اور (آج)5 فروری کو عام تعطیل کے باوجود ٹکٹوں کی فروخت کا عمل جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹیں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کی سہولت اور دلچسپی کے پیش نظر ٹکٹوں کے نرخ کم رکھے ہیں۔سات تا گیارہ فروری تک راولپنڈی میں شیڈول ٹیسٹ میچ کیلئے اظہر محمود، عمران خان، جاوید اختر اور جاوید میانداد انکلوڑرز کے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے مقرر کی گئی ہے، میران بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات انکلوڑرز کے ٹکٹ 50 روپے میں دستیاب ہوں گے۔سیریز میں شامل واحد ایک روزہ اور دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی مکمل تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ یاد رہے شائقین کرکٹ 7 سے 11فروری تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کیلے ٹکٹیں ٹی سی ایس کے ایکسپریس سنٹر سے خرید سکتے ہیں

مزید : صفحہ آخر