سپریم کورٹ کا تمام وفاقی ملازمین کو 20فیصد سیکریٹری الاؤنس دینے کا حکم

  سپریم کورٹ کا تمام وفاقی ملازمین کو 20فیصد سیکریٹری الاؤنس دینے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ نے وفاقی ملازمین کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے تمام وفاقی ملازمین کو 20فیصد سیکریٹریٹ الاؤنس دینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔وفاقی ملازمین کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔دوران سماعت وفاقی ملازمین کے وکیل شعیب شاہین نے دلائل دئیے کہ سیکریٹریٹ الاؤنس صرف وزارتوں میں کام کرنیوالے ملازمین کو ملتا ہے، وزارتوں کے ماتحت اداروں کے ملازمین کو سیکریٹریٹ الاؤنس نہیں دیا جاتا تھا،حکومت اپنے ہی ملازمین کے درمیان امتیاز کیسے کر سکتی ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے ملازمین کو الاؤنس دینے کا حکم دیا تھا،ڈویژن بنچ نے وفاق کی انٹراکورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے الاؤنس دینے سے روک دیا تھا۔وفاقی ملازمین نے ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے اس موقع پر قرار دیا کہ وفاقی حکومت ملازمین کیساتھ امتیازی سلوک نہیں کر سکتی،تمام وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکریٹریٹ الاؤنس ملے گا،عدالت نے اسلام آ باد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکریٹریٹ الاؤنس دینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
سیکریٹریٹ ا

مزید :

صفحہ آخر -