شریف برادران کی سیاست ختم کچھ علماء پجارو سے سائیکل پر آجائینگے،پیر پِنجرسرکار کی پیشگوئی

  شریف برادران کی سیاست ختم کچھ علماء پجارو سے سائیکل پر آجائینگے،پیر ...

  



اسلام آباد(آن لائن)مستقبل کے حوالے سے سیاسی پیشگوئیاں کرنے والے معروف پیر پنجر سرکار نے اپنی تازہ پیش گوئی میں کہا ہے کہ شریف برادران اور مولانا فضل الرحمن کی سیاست قصہ پارینہ بن چکی ہے،کچھ علماء پجارو سے سائیکل پر آتے دکھائی دے رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے کہا تھا کہ عمران خان کی صورت میں پاکستان کو تقدیر بدلنے والی قیادت میسر ہو گی،ان کے بہت سارے ساتھی ڈاکٹر ساتھ چھوڑ جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ دوسروں کی حب الوطنی اور ان کی مسلمانیت پر فتوے دینے والوں کے بارے میں پہلے بھی بتا چکے ہیں کہ وطن عزیز کے کچھ علماء پجارو سے اتر کر سائیکل پر آتے دکھائی دے رہے ہیں۔شریف برادران اور مولانا فضل الرحمن کی سیاست اب قصہ پارینہ بن چکی ہے ان کا اب ملک کی سیاست میں کوئی کردار نظر نہیں آرہا۔سیاسی قیدیوں کے لئے امام کی آسامی البتہ خالی ہے۔

پیشگوئی

مزید : صفحہ آخر