کشمیر میں بربریت پر بھارت کا مکروہ چہرہ عیاں ہوچکا، صادق سنجرانی

  کشمیر میں بربریت پر بھارت کا مکروہ چہرہ عیاں ہوچکا، صادق سنجرانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کشمیر ڈے کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال قائم کی ہے، کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی بربریت، ظلم وستم اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی نے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا بھر میں عیاں کر دیا ہے، اب وقت آچکا ہے کہ انسانی حقوق کے علمبردار ممالک ادارے اور تنظیمیں کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ5 فروری کا دن کشمیریوں کی طرف سے آزادی کے حصول کیلئے دی جانے والی قربانیوں کیلئے اظہار یکجہتی کا دن ہے جسے ملک بھر میں بسنے والے تمام پاکستانی و کشمیری بھر پور جذبے سے منا رہے ہیں۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے اپنے پیغام میں کہا کہ بجائے اس کے کہ بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کرنے بجائے پچھلے سال 5اگست کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلی اور براہ راست نفی کرتے ہوئے ایسے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات اٹھائے جو بھارت کی موجودحکومت کی آر ایس ایس متاثرہ اس ہندوتا سوچ کی عکاسی کرتے ہیں جس کے مطابق بھارت کی اقلیتوں کو پسماندہ غیر اہم اور تعصب کا نشانہ بنانا ہے۔ بھارت کے ان قابل مذمت اقدامات کے باعث آج دنیا کے سامنے ایک جارحانہ او ر فاشسٹ ملک ثابت ہو چکا ہے اور اس کی نام نہاد جمہوریت کا لبادہ اتر چکا ہے اور اس کے سیکولرزم کے د عوے بھی کھوکھلے ثابت ہو چکے ہیں۔
صادق سنجرانی

مزید :

صفحہ آخر -