عوام شدید مایوس ہیں،پی ٹی آئی رہنماء صدر سے ملاقات میں پھٹ پڑے

  عوام شدید مایوس ہیں،پی ٹی آئی رہنماء صدر سے ملاقات میں پھٹ پڑے

  



کراچی (این این آئی) تحریک انصاف کے سینئر صوبائی رہنما عمران قریشی نے کراچی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی اور انہیں عوامی مسائل اور تنظیمی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اُن کے ہمراہ پارٹی رہنما اقبال نظامانی، عباس علی خواجہ بھی موجو دتھے۔عمران قریشی نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو بتایا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، گیس او ربجلی کے نرخوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو روزگار کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے جس سے عوام میں اضطراب پایا جاتا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت سے نہ صرف ملک کے عوام بلکہ سندھ کے عوام کو خاصی امیدیں ہیں کیونکہ ماضی کے حکمرانوں نے جس طرح ملکی وسائل کو لوٹا اور عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا اس کے پیش نظر عام انتخابات میں سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں سے بڑی تعداد میں عوام نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو سپورٹ کیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام یہ چاہتے ہیں کہ ان کے دیرینہ مسائل جلد سے جلد حل کئے جائیں اور خاص طورپر مہنگائی پر قابو پایا جائے تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔ اس موقع پرصدر مملکت نے وفد کو بتایا کہ موجودہ حکومت عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور جلد ہی ان مسائل پر قابو پالیا جائے گا۔ملک میں موجود مافیا ہر جگہ رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

پھٹ پڑے

مزید : صفحہ آخر