سیاسی اختلافات ختم، کشمیر کوقومی کاز بنانا ہو گا، مراد سعید

  سیاسی اختلافات ختم، کشمیر کوقومی کاز بنانا ہو گا، مراد سعید

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ تمام سیاسی اختلافات ختم کر کے کشمیر کو نیشنل کاز بنانا ہو گا۔ وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کہتے ہیں قابض بھارتی افواج مظلوم کشمیریوں کو انسانیت سوزمظالم کا نشانہ بنا رہی ہیں، اقوام متحدہ اپنی ذمہ داریاں پوری کر ے،یوم یکجہتی کشمیر پوری پاکستانی قوم کا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام،سکولوں کے بچوں کی ٹیبلوز کے ذریعے بھارتی مظالم کی بھرپور عکاسی کی گئی۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے زیر اہتمام ہونیوالی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مراد سعید تھے۔ مراد سعید

مزید : صفحہ آخر