کے پی کے حکومت نے بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کی ایک اور تاریخ دیدی

    کے پی کے حکومت نے بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کی ایک اور تاریخ دیدی

  



پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا (کے پی کے) حکومت نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کی تکمیل کی ایک اور تاریخ دے دی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور کے پی کے کے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی آرٹی منصوبے کی تکمیل میں ابھی بھی کافی مشکلات ہیں،منصوبہ اپریل میں مکمل ہوجائے گا۔اس سے قبل صوبائی وزیر نے پشاور بی آر ٹی منصوبہ مارچ میں مکمل ہونے کا بتایا تھا۔شوکت یوسف زئی نے کہاکہ ہم نے سپریم کورٹ میں بتایا ہے کہ بی آر ٹی پر کام جاری ہے اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 2021 تک کا معاہدہ ہے اور اگر کوئی انکوائری شروع ہوئی تو کام رک جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایک مرتبہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے پھر اس کے بعد جو ادارہ چاہے اس پر تحقیقات کرلے۔

بی آر ٹی

مزید : صفحہ آخر