پاکستان کیساتھ جنگ بھارت کیلئے موت ثابت ہو گی،چودھری سرور

  پاکستان کیساتھ جنگ بھارت کیلئے موت ثابت ہو گی،چودھری سرور

  



لاہور(آئی این پی) گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ جنگ کی غلطی بھارت کیلئے موت ثابت ہوگی۔ نر یندر مودی صرف دھمکیاں دے رہا ہے وہ پاکستان کے 27فروری 2019کے منہ توڑ جواب کو بھولا نہیں اس لیے وہ پاکستان پر حملے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔وزیر اعظم عمران خان حقیقی طور پر کشمیر یوں کے سفیر بن کا پوری دنیا میں انکا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ وہ پریس کلب کے زیر اہتمام کشمیر سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ اپنے خطاب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ میں پہلی بار بھارت کے خلاف اور کشمیر یوں کے حق میں 6قراردادیں پیش ہوئیں اور دنیا کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو ا، پاکستان اب بھارت کے خلاف سفارتی محاذ پر جنگ کو مزید تیر کر رہا ہے جسکے تحت ہم پوری دنیا میں پار لیمانی سمیت دیگر وفود بجھوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی صرف دھمکیاں دے رہا ہے وہ کبھی پاکستان پر حملے کی غلطی نہیں کر یگا۔اس موقع پر مشعال ملک نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی حکومت‘افواج اور سیاسی جماعتوں سمیت ہر پاکستانی کشمیر یوں کے ساتھ کھڑا ہے، وقت آچکا ہے کہ ہم بھارت کے خلاف جدوجہد کو تیز کر یں۔ لاہور پر یس کلب کے صدر ارشد انصاری‘سینئر صحافی سلمان غنی‘پی ایف یوجے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر خطے اور دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

گورنر پنجاب

مزید : صفحہ آخر