وزراء کے بعد اب تو اتحادی بھی بول اٹھے، یہ تبدیلی کا سال ہے، کائرہ

  وزراء کے بعد اب تو اتحادی بھی بول اٹھے، یہ تبدیلی کا سال ہے، کائرہ

  



لاہور(این این آئی) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کمیٹیاں بنانے سے وعدے پورے ہوں گے نہ ہی مسائل حل ہوں گے،یہ سال تبدیلی کا سال ہے سازش سے حکومت تبدیل نہ ہو،عوامی دباؤ اور جمہوری عمل سے تبدیل ہو،اس کے بنا اگر تبدیلی آئی تو اس کا فائدہ ملک کو ہوگا نہ جمہوریت کو،سینئر پارٹی رہنماؤں کو پنجاب کونسل میں شامل کیا ہے،تجربے کی بنیاد پر یہ لوگ ہمیں بہتر آرا سے نوازیں گے،یوم کشمیر کے موقع پر سارا پاکستان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے یہ دن محترمہ بی بی شہیدنے منانے کا آغاز کیا تھا،پانچ فروری کو تعطیل کا اعلان بھی بینظیر نے کیا تھا۔قمر زمان کائرہ نے پنجاب کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اتنے دن ہوگئے کشمیر آج تک جیل بنا ہوا ہے۔حکومت خاموش ہے اور دنیا کا ضمیر بھی نہیں جاگا۔انہوں نے کہاکہ ملکی حالات ابتری کا شکار ہیں، مہنگائی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔حکومت وعدے کرتی ہے اور یوٹرن لیتی ہے،پہلے حکومت کے اندر دراڑیں، گروہ بندیاں ہوئیں وزرا کے بیانات آئے،اب اتحادی کہہ رہے ہیں کہ ان سے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔جنوبی پنجاب والے ان کے ساتھی کہتے ہیں کہ ان سے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا،کہتے ہیں کہ صوبہ تو کیا االگ سیکریٹریٹ تک نہیں دیا،اب اس حکومت کا جانا ہی ملک کیلئے بہتر ہے۔اب ان کی ٹیم ان کے ساتھ کام نہیں کرنے کو تیارنہیں، چیئرمن ایف بی آر گھر بیٹھ گئے۔عشرت حسن کہتے ہیں کہ کرپشن کے بنا کوئی کام نہیں ہو رہا،ہم نہیں اتحادی، وزرا اور عام لوگ کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی سے سب تنگ آ گئے ہیں۔

کائرہ

مزید : صفحہ آخر