جامعہ کراچی کے طالبعلم حمزہ محمد صدیقی آئی جے ٹی پی کے ناظم اعلیٰ منتخب

  جامعہ کراچی کے طالبعلم حمزہ محمد صدیقی آئی جے ٹی پی کے ناظم اعلیٰ منتخب

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)کراچی یونیورسٹی کے ہونہار طالبعلم حمزہ محمد صدیقی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے 2020-21کیلئے ناظم اعلیٰ منتخب ہو گئے۔ نو منتخب ناظم اعلیٰ حمزہ محمدصدیقی نے مرکزی شوریٰ کے مشورے سے چو ہد ری عبدالرحمن کومعتمد عام(سیکرٹری جنرل) مقرر کیا ہے،اسلامی جمعیت طلبہ کے منتخب ہونیوالے ناظم اعلیٰ شہید خاندان کے چشم وچراغ ہیں، عثمان پبلک سکول کراچی کے طالبعلم رہے ہیں،کراچی یونیورسٹی میں اب زیر تعلیم ہیں، کراچی جمعیت کے شہید عامر سعیدکے بھانجے ہیں،نو منتخب ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ حمزہ محمد صدیقی نے پنجا ب یونیورسٹی میں ہونیوالے اسلامی جمعیت طلبہ کے ملک گیر اجتماع ارکان کے آخری سیشن میں ارکان جمعیت کے نعروں کی گونج میں حلف اٹھایا،مرکزی شوریٰ کا اجلاس جاری ہے اور دیگر ذمہ داران کا تقرر آج ہو جائے گا۔

حمزہ صدیقی

مزید : صفحہ آخر