کشمیر موقف پر پاکستان کیساتھ ہیں،نیلسن منڈیلا کے داماد کا دبنگ اعلان

  کشمیر موقف پر پاکستان کیساتھ ہیں،نیلسن منڈیلا کے داماد کا دبنگ اعلان

  



اسلام آباد(آئی این پی) عظیم سیاستدان نیلسن منڈیلاکے داماد بھی کشمیریوں کی حمایت میں سامنے آگئے اور اہل کشمیر کی آواز کو اٹھانے کیلئے وزیراعظم کی کاوشیں کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کشمیر پر پاکستان کیساتھ ہے۔منگل کو نیلسن منڈیلاکے دامادموزی ڈلامنینے پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیااورسینیٹر فیصل جاوید سے ملاقات کی۔اس موقع پر پاکستان اورجنوبی افریقاکے مابین کرکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔موزی ڈلامنی نے کہا کہ نیلسن منڈیلا کشمیرکے حوالے سے واضح موقف رکھتے تھے، اہل کشمیرکے جذبات سے آگاہ ہیں اورانہیں بخوبی سمجھتے ہیں۔وزیراعظم کی نیلسن منڈیلا سے ملاقات تاریخی موقع تھی، جنوبی افریقہ میں وزیراعظم عمران خان کے بہت سے مداح ہیں، جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کادورہ کریگی۔اس موقع پرفیصل جاویدنے کہا کہ جنوبی افریقہ میں کرکٹ بورڈکے سربراہ سے ملاقات کا موقع ملا، پاکستان میں کرکٹ شائقین جنوبی افریقہ کی ٹیم کے شدت سے منتظر ہیں۔

دبنگ اعلان

مزید : صفحہ آخر