الٹی گنگا بہہ رہی ہے، ہماری قبر کھودنے والے خود گرینگے، مراد علی شاہ

الٹی گنگا بہہ رہی ہے، ہماری قبر کھودنے والے خود گرینگے، مراد علی شاہ

  



کراچی(آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے کے دونوں اطراف 10لاکھ درخت لگائیں گے۔ منگل کووزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کے اطراف ایک ملین درخت لگانے کے اثرات مستقبل میں نظر آئیں گے۔ سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کر رہے ہیں لیکن سندھ حکومت کے خلاف سازشیں کی جاری ہیں لیکن ہمارے لیے قبر کھودنے کی کوشش کر نے والے خودان میں گر گئے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری افسر کچھ کہے تو ٹھیک،میں بولوں تو کہتے ہیں آپ نے یہ کہا تھا، کیا الٹی گنگاصرف سندھ کے لیے بہتی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سندھ اسمبلی عوام کے منتخب کردہ لوگوں کی ہے، عوام کے منتخب کردہ ایوان نے آئی جی سندھ کو مسترد کر دیا ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہاتھا کہ سندھ حکومت قانون کے تحت آگے کام کرتی ہے، اپنی ٹیم کا انتخاب کرنا آئینی طور پر سندھ حکومت کا اختیار ہے۔

مراد علی شاہ

مزید : صفحہ آخر