سندھ کابینہ کا اجلاس،آئی جی کلیم امام کو نہ ہٹانے پر تشویش کا اظہار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کابینہ نے آئی جی کلیم امام کو تبدیل نہ کرنے پر وفاقی حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جلد دوسرا پولیس سربراہ لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی کلیم امام کو نہ ہٹانے پر اراکین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی معاملات میں مداخلت کرنے پر متعلقہ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا۔صوبائی وزیر صحت نے کرونا وائرس سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے فروری کے آخری ہفتے میں کھلی کچہریاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا اور وزرا کو مختلف اضلاع میں جانے کی ہدایت کی۔ صوبائی کابینہ نے سٹمپ ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی۔
سندھ کابینہ