سونا، ڈالر، سستا، سٹاک ایکسچینج میں قدرے بہتری، سرمایہ کاری حجم میں 49ارب کااضافہ

  سونا، ڈالر، سستا، سٹاک ایکسچینج میں قدرے بہتری، سرمایہ کاری حجم میں 49ارب ...

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد منگل کو قدرے بہتری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس 474پوائنٹس کے اضافے سے40884پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جبکہ 70فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 48 ارب 98 کروڑ25لاکھ وپے بڑھ گئے تاہم کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 20.08فیصدزائد رہا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت مزید350 روپے کی کمی سے 90700روپے کی سطح پر آگئی۔اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مستحکم رہا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 5پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.40روپے اور قیمت فروخت154.50روپے ہوگئی۔

سٹاک ایکسچینج

مزید : صفحہ آخر