وزیراعلیٰ پنجاب کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم اوربلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 5 فروری عالمی برادری کو یا دہانی کراتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار داد کی روشنی میں کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کا حق دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد جمہوریت کے دعویداروں کا سیاہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے،کشمیری عوام نے اپنے خون سے نئی تاریخ رقم کی ہے اور اس دلیرانہ جدوجہد کی مثال نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شبانہ بشانہ کھڑی تھی،ہے اوررہے گی۔

وزیراعلیٰ/پیغام

مزید : صفحہ آخر