ہوپ کے پی، فاٹا جنرل کونسل کا اجلاس زونلز چیئر مین انتخابات کی روایت قائم رکھنے کا عزم
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ کے پی کے،فاٹاکی جنرل کونسل کا اجلاس صدارت نو منتخب چیئرمین ثناء اللہ خان نے کی،سبکدوش ہونیوالے چیئرمین، پشاور چیمبرآف کامرس حج وعمرہ کمیٹی کے کنونئیر کامران زیب، مسعود شنواری،فیصل صبوری، پیر عاقل شاہ،ابرہیم پراچہ،سربلند خا ن مدنی،وحید اللہ خان سمیت ہوپ ممبران کی بڑی تعداد میں شرکت، پرائیویٹ حج سکیم 2020ء سروس پرووائڈر،حج پیکجز سمیت تربیتی نظا م کے حوالے سے تجاویز کو حتمی شکل دی گئی،جنرل کونسل نے چیئرمین ثناء اللہ خان کو جنرل کونسل کی تجاویز کو ہوپ پاکستان کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل اور وزارت مذہبی امور کو دینے کا اختیار دیدیا گیا،ہوپ کے انتخابات میں کے پی کے،فاٹا کے ممبران کے اتفاق رائے سے زونلز چیئر مین کے انتخاب پر اظہار تشکر کرتے ہوئے خوبصورت روایت آئندہ بھی قائم رکھنے کا عزم کیا گیا،فارغ ہونیوالوں نے جنرل کونسل میں سالانہ حسابات کی رپورٹ بھی پیش کی۔
ہوپ کے پی