وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورل الحق قادری کی سعودی سفیر نواف المالکی سے ملاقات
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے سعودی سفیر نواف المالکی سے ملاقات کی، اس موقع پر عمرہ زائرین اور عازمین حج کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے دونوں رہنماؤں نے ملکر لائحہ عمل طے کرنے پر اتفاق کیاجبکہ دیگر متعلقہ امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت مذہبی امور، اطلاعات، صحت، سول ایوی ایشن اور سعودی سفارتخانہ ملکر لائحہ عمل طے کرینگے۔آئندہ ہفتے چاروں وزارتوں کے نمائندے سعودی سفارتخانے میں اہم اجلاس میں شرکت کرینگے۔عمرہ زائرین اور عازمین حج کو وائرس سے بچاؤ پر جامع میڈیا آگاہی دی جائے گی۔
ملاقات