شرکہ ندی اطموع، مسارات گروپ میں عمرہ و حج ایک ساتھ کرنے کا معاہدہ

  شرکہ ندی اطموع، مسارات گروپ میں عمرہ و حج ایک ساتھ کرنے کا معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)سعودی شرکہ ندیٰ اطموع کا ہادی مسارات گروپ پاکستان سے عمرہ اور حج ایک ساتھ کرنے کا معاہدہ،شرکہ ندیٰ اطموع کے چیئرمین محمد العتیبی (ابو عبد اللہ)اور حسن الخانی المطرفی کے ہادی مسارات گروپ کے ہیڈ آفس لاہور کے دورہ کے موقع پر چو د ھری محمد افضل سے مذاکرات،رمضان عمرہ سمیت حج امور پر معاملات طے پا گئے،ہادی مسارات گروپ پاکستان کے چیئرمین چودھری شہز ا د کا اظہار تشکر اور ہادی مسارات کی ٹیم کو مبارک باد،سعودی کمپنی ندیٰ اطموع کے چیئرمین محمد العتیبی (ابو عبد اللہ)کا ہادی مسارات گروپ کیساتھ کام کرنے پر اظہار اطمینان،لاہوردفتر میں چودھری افضل کی طرف سے دئیے گئے عصرانے کے موقع پر کہا ہادی مسارات گروپ ہمارا گروپ ہے ہمیں ہادی مسارات کیساتھ کام کر کے کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا،ہادی مسارات کا ہیڈ آفس دیکھ کر ان کی پروفیشنل، تجربہ کار ٹیم اور جدید نٹ ورک دیکھ کر خوشی ہوئی ہے،دوسرے سعودی مہمان حسن الخانی المطرفی نے ہادی مسارات کو بڑا گروپ قرار دیتے ہوئے ان کیساتھ عمرہ اور حج کے معاملات طے پانے کو عمرہ ٹریڈ کیلئے نیک شگون قرار دیا اور لاہور کو خوبصورت شہر قرار دیا اور شاندار استقبال پر ہادی مسارات کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر میزبان ہادی مسارات گروپ کے ڈائریکٹر چودھری افضل نے سعودی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ہیڈ آفس تشریف آوری کو اعزاز قرار دیا۔
معاہدہ

مزید :

صفحہ آخر -