سعودی ایئر لائنز کو ریفنڈ اور کنسلیشن پالیسی سے متعلق اعتماد میں لینے کا مطالبہ

سعودی ایئر لائنز کو ریفنڈ اور کنسلیشن پالیسی سے متعلق اعتماد میں لینے کا ...

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)بڑے ٹریولز گروپس نے سعودی ائیر لائنز کو ریفنڈ اور کنسلیشن پالیسی کے حوالے سے اعتماد میں لینے کا مطالبہ کر دیا، واضح پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے نقصان کا سامنا ہے، مقابلہ بازی کی وجہ سے ٹریڈ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے،ہم سعودی ائیر لائنز کے سٹیک ہولڈر ہیں ہماری مشکلات کو سامنے رکھا جائے،عمرہ زائرین کی ہمیشہ پہلی ترجیح سعودی ائیر لائنز رہی ہے ہمیں سعودی ائیر لائنز کے سٹاف سے کوئی گلا نہیں،سعودیہ جانیوالی تمام فلائٹس کیلئے وزن کی حد 46کلو برقرار رکھی جائے،سعودی ائیر لائنز کی سیلز میں اضافہ ہماری ذمہ دار ی، ایک دوسرے کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے،الصبور گروپ،سونیا گروپ،میاں گروپ،گولڈن فالکن، الراویہ،میچ لیس ایوی ایشن،کوالٹی ایوی ایشن،عمار شعیب،ذکاء ٹریول فیصل آباد،دنیا ٹریول سرگودھا کا متفقہ عزم، الصبور گروپ کے چیئرمین چودھری بشیر احمدکے دفتر لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں سونیا ٹریول کے نعان خان، مدثر محمود،کوالٹی ایوی ایشن کے مصدق،میاں ٹریول کے میاں عامر سعید،عمار شعیب کے سلمان جاوید اختر، دنیا ٹریول سرگودھا کے عدنان احمد،الراویہ کے وقاس چودھری،میچ لیس ایوی ایشن کے نعمان یوسف،گولڈن فالکن کے جاوید خان،ذکاء ٹریول فیصل آباد کے ندیم اقبال نے شرکت کی،اس موقع پر ایڈوانس بلاکس کے حصول میں ہونیوالے نقصانات کی وجو ہات زیر بحث لائیں گئی اور مقابلہ بازی میں منفی میں ٹکٹ فروخت کرنیوالوں کی مذمت کی گئی،ٹریول ٹریڈ کے تحفظ کیلئے ایک دوسرے کے ا حتر ام کو یقینی بنانے اور متحد ہونے کا فیصلہ کیا گیا، واٹس اپ گروپ سے پیدا ہونیوالے مسائل کو بھی زیر بحث لایا گیا،نامور شخصیت نے ائیر لائنز کو با لعموم اور سعودی ائیر لائنز کو بالخصوص ہر طرح کی پالیسی جاری کرنے سے پہلے اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

اعتماد مطالبہ

مزید : صفحہ آخر