مسلم لیگ (ن) کا بی آر ٹی منصوبے کی تفصیلا ت مہاتیر محمد کو بھجوانے کا اعلان

مسلم لیگ (ن) کا بی آر ٹی منصوبے کی تفصیلا ت مہاتیر محمد کو بھجوانے کا اعلان

  



لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے بدقسمت عمران صاحب نے نواز شریف کے صحت اور یوتھ پروگرام پر اپنے نام کی تختی لگائی، عمران صاحب سچ بولنا تھا کہ سولہ ماہ میں ملک کو غریب، مہنگا اور مقروض ترین کر کے لنگر کھول دئیے ہیں، عمران صاحب بتاتے کہ سولہ ماہ میں ساٹھ لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ نہیں دیئے بلکہ کروڑوں خاندانوں کا کاروبار، روزگار اور روٹی چھینی۔ وزیراعظم عمران خان کے کوالالمپور میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ملائیشیا جا کر بھی بدقسمت عمران صاحب نے نواز شریف کا صحت اور یوتھ پروگرام پر اپنے نام کی تختی لگائی، عمران صاحب بتاتے آپ نے ملک میں اپنے آپکو، اپنے امیر دوستوں کو اور اپنی حکومت کو قانون سے بالاتر رکھا ہوا ہے،عمران صاحب سچ بولنا تھا آپ نے سولہ ماہ میں کرپشن کا دس سال کا تاریخی ریکارڈ قائم کردیا ہے، سچ بولنا تھا کہ سولہ ماہ میں عوام سے اپنا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، یو ٹرن لئے اور صرف جھوٹ بولے عمران صاحب ملائیشیا میں سچ بولنا تھا کہ آٹے اور چینی میں دوستوں کو مال کمانے کا موقع دیا۔ملائیشیاکے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو بی آرٹی پشاور کے تاریخی منصوبے کی تفصیل بھجوا ئیں گے، ملائیشیاکے عوام کو فارن فنڈنگ کیس میں اربوں کھربوں کی عمران صاحب کی چوریوں کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ عوام جانتے ہیں صحت کارڈ اور یوتھ پروگرام نوازشریف کا تحفہ ہے،عمران صاحب آپ قائداعظمؒ جیسے نہیں بلکہ جھوٹ کے قائد ہیں۔ عمران صا حب قائداعظم ؒنے زندگی میں کبھی یوٹرن نہیں لیا، آپ تو یوٹرن کا عالمی ریکارڈ بناچکے ہیں۔ 60 لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ دینے کا جھوٹ بولتے ہوئے کچھ تو شرم کرلیتے؟ عمران صاحب آپ کے جھوٹوں نے ملک سے برکت ختم کردی ہے۔ قائد اعظمؒ کے وژن پر آپ چلتے تو ملک آج یوں غریب، کمزور اور مہنگا ترین نہ ہوتا، عوام کی روٹی، کاروبار اور روزگار یوں بند نہ ہوتا، اظہار رائے، جمہوریت، سیاسی مخالفین اور پارلیمان کا یوں گلا نہ گھونٹتے۔

مسلم لیگ ن

مزید : صفحہ آخر