چنیوٹ میں پالتو کتیکے کاٹنے سے 6ماہ کا بچہ جاں بحق

چنیوٹ میں پالتو کتیکے کاٹنے سے 6ماہ کا بچہ جاں بحق

  



چنیوٹ(نمائندہ پاکستان)چک نمبر 132 دھمرائے فیصل آباد روڈ میں کتے کے کاٹنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو1122ذرائع کے مطابق چک نمبر 132 دھمرائے میں 6 مہینہ کابچہ علی شان گھر میں اکیلا سویا ہوا تھااور اہلخانہ گھر میں موجود نہیں تھے کہ پالتوکتے نے اسے کاٹ لیاجس کی وجہ سے وہ شدیدزخمی ہوگیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی امدادی ٹیم موقع پرپہنچ گئی جنہوں نے زخمی کوابتدائی طبی امدادکے بعدڈی ایچ کیوچنیوٹ روانہ کیالیکن وہ راستہ میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

بچہ جاں بحق

مزید : صفحہ آخر