پنجاب کانسٹیبلز کیا، ایس پی محمد باقر سمیت81ملزموں پر فر د جرم عائد کرنیکا حکم

پنجاب کانسٹیبلز کیا، ایس پی محمد باقر سمیت81ملزموں پر فر د جرم عائد کرنیکا ...

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر ) احتساب عدالت ملتان نے پنجاب کانسٹیبلری کیس میں مبینہ طور پر ایک ارب 91 کروڑ 33 لاکھ کی کرپشن کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزم ایس پی محمد باقر سمیت 81 ملزمان پر فرد جرم عائد کر نے کا حکم دیا ہے اور مقدمہ میں آئندہ سماعت 4 مارچ مقرر کی گئی ہے۔فاضل عدالت میں نیب ملتان کے مطابق پنجاب کانسٹیبلری کیس میں مبینہ طور پر ایک ارب 91 کروڑ 33 لاکھ(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

روپے کی کرپشن کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ایس پی انویسٹیگیشن محمد باقر اور دیگر افسران میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کنور محمد خان، اکاؤنٹس آفیسر بھکر قمر محمد خان مگسی،سابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ملتان باسط مقبول ہاشمی،ڈیرہ غازی خان کے عارضی اکاؤنٹس آفیسر احمد بخش جسکانی شامل ہیں۔جن کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے افسران کے جعلی دستخط کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا، پولیس افسران نے اکاؤنٹ افسروں اور اہلکاروں سے ملی بھگت کی، ملزمان نے جعلی بھرتیاں کرکے تنخواہیں اور جی پی فنڈ نکلوا کر کھا لیا، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے مقدمہ درج کیا اور ملزمان سے 63 لاکھ روپے کی ریکوری بھی کی، مقدمہ اینٹی کرپشن سے نیب کو منتقل ہوا نیب کی جانب سے پنجاب کانسٹیبلری کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام لگا کر ریفرنس تیار کیا گیا،سرکاری اراضی کی جعلی الاٹمنٹ میں بھی مبینہ طور پر خوردبرد کی گئی، اراضی الاٹمنٹ میں خورد برد کرنے میں بہاولپور کے محمد بشیر، نذیر احمد اور محمد شبیر شامل ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 4 مارچ کو ہوگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر