پولیس پارٹی پرحملہ، مجرم جنید یار کو11سال،ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا

پولیس پارٹی پرحملہ، مجرم جنید یار کو11سال،ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (کو رٹ رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر دو نے ریڈ کے دوران پولیس پارٹی پر حملہ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم جنید یار کو مجموعی طور پر 11 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے معاوضہ اور معاوضہ کی ادائیگی نہ کرنے پر قید میں رکھنے جبکہ خاتون سمیت 3 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سیتل ماڑی کے مطابق مخبر نے اطلاع دی کہ چند افراد وہاڑی چوک کے قریب اسلحہ سمیت رہائش رکھے ہوئے ہیں اگر بروقت (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

ریڈ کیا جائے تو ملزمان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ جس پر ٹیم تشکیل دیکر ریڈ کیا گیا۔ جب پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر حملہ کردیا اور حملے کے دوران ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اور تصور حسین کو گولیاں لگیں جو شدید زخمی ہوگئے تھے۔ بعدازاں ملزمان جنید یار، وسیم ناصر خان، محمد حسن اور خاتون ملزمہ سندس بی بی کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ ملزمان کے خلاف 19 دسمبر 2017 کو مقدمہ کا اندراج کیا گیا۔ تاہم سماعت کے دوران فاضل عدالت نے ملزم جنید یار کو سزا سنائی ہے جبکہ دیگر ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کردیا ہے۔
سزا