بہاولپور:تھانہ کلچر میں تبدیلی لانے کیلئے عملی اقدامات شروع

  بہاولپور:تھانہ کلچر میں تبدیلی لانے کیلئے عملی اقدامات شروع

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرریجنل پولیس آفس میں ریجنل پولیس آفیسر فیاض احمد دیوکی زیر صدارت ریجن بھر کے ڈی پی اوز اور پارلیمنٹیرین کی میٹنگ منعقد ہوئی۔پارلیمنٹر ین نے کرائم کی شرح کم ہونے پر اطمینان کااظہار کیا اوراس سلسلہ میں ریجن پولیس کے کے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

لانے کیلئے بہترین حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام اور پولیس کے درمیان دوریاں اسی صورت میں کم ہونگی جب تھانہ میں آنے والے متاثرین کے جائز مسائل فوری طور پر حل ہوں۔ایف آئی آر میں تاخیر کی وجہ سے فریقین میں اشتعال بڑھتا ہے اور انتقامی کاروائیاں جنم لیتی ہیں جو کہ معاشرہ میں بگاڑ اور جرائم میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں۔ ریجنل پولیس آفیسرفیاض احمد دیو نے کہا کہ کسی بھی جمہوری معاشرے میں پولیس، پارلیمنٹ جوڈیشری اور منتخب نمائندگان کے ذریعے عوام کو جواب دہ ہے۔ریجن بھر کی پولیس نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔تھانہ کلچر میں تبدیلی کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تھانہ جات میں فرنٹ ڈسک بنائے جا چکے ہیں اور جدید قسم کے آن لائن سسٹم متعارف کروائے جا رہے ہیں جوکہ پولیس پریکٹیکل ورک اورتھانہ میں آنے والے متاثرین کے مسائل فوری طور پر حل کرنے میں مدگار ثابت ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پہلے ضلعی سطح پر اور اب سرکلوں میں پولیس خدمت مرکز قائم کئے جا رہے ہیں جہاں ایک چھت کے نیچے 14مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور پولیس موبائل خدمت مرکز اپنے شیڈول کیمطابق مختلف علاقہ جات میں جا کر شہریوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ دیگر سماجی برائیوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپناتے ہوئے منشیات فروشوں، قحبہ خانوں،جواء وغیرہ اورسنگین جرائم کے خلاف بھر پورکریک ڈاؤن کیا جا رہاہے۔سنگین مقدمات کے اشتہاری ملزمان،قبضہ گروپس اور ٹاؤٹ مافیا کیخلاف بھرپور کاروائی کی جارہی ہے جس سے معاشرے میں امن وامان کی فضاء بہتر ہوئی ہے ۔میٹنگ میں ڈی پی او بہاولپور محمد صہیب اشرف،ڈی پی او بہاولنگرقدوس بیگ،ڈی پی او رحیم یار خان منتظر مہدی،پارلیمنٹیرین سید افتخار حسین گیلانی،احسان الحق،ڈاکٹر محمد افضل،مخدوم سید مبین احمد،چوہدری جاوید اقبال وڑائچ،چوہدری محمد شفیق،میاں فدا حسین،محمد عامر نواز چانڈیہ شامل تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر