جامعہ زکریا: امن برباد کرنیوالے سٹوڈنٹس کے وارنٹ گرفتاری

جامعہ زکریا: امن برباد کرنیوالے سٹوڈنٹس کے وارنٹ گرفتاری

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے جامعہ زکریا کا سکون برباد کرنے والے مرکزی کردار طلباء کے گرفتاری وارنٹ جاری کردیے ہیں۔ فاضل (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

عدالت میں پولیس تھانہ الپہ کے مطابق ملزمان پر اقدام قتل اور غیر قانونی اقدام کا مقدمہ درج ہے۔27 جنوری کو جامعہ زکریا میں دو طلباء تنظیموں کے مابین لڑائی جھگڑا ہوا وقوع میں ملوث مرکزی کرداروں کی گرفتاری ہونی باقی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے عدالت سے گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کی استدعا ہے،ملزمان میں ایاز حیدر شاہ، رائے بابر علی، خواجہ نعمان، اور وقاص گجر شامل ہیں، عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرلی ہے۔

گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر